تلور کے شکار کی اجازت دینے کے خلاف درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری

پیر 22 مئی 2017 20:17

تلور کے شکار کی اجازت دینے کے خلاف درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے تلور کے شکار کی اجازت دینے کے خلاف درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں، شیزار ذکا ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں تلور کی اجازت دینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار وکیل نے بتایا کہ تلور کی نسل بہت تیزی سے ختم ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

وکیل کے مطابق تلور کی نسل کے تحفظ کیلئے اس کے شکار پر پابندی لگائی لیکن اس کے باوجود حکومت نے شکار کی اجازت دی ہے جو تلور کی نسل کیلئے خطرناک ہے۔ درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ تلور کے شکار پر مکمل پابندی لگائی جائے تاکہ اس کی نسل کو بچایا جا سکے۔عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم جون تک جواب طلب کر لیا۔(ایم خالد)