پاکستان ریلویز کے سینکڑوں ڈیلی ویجز ملازمین 3 ماہ کی تنخواہوں سے محروم

ڈیلی ویجز ملازمین کو تنخواہیں دینے کے لئے پیسے نہیں،4 مئی کو ان ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے باقاعدہ مراسلہ جاری کیا لیکن ریلوے حکام نے تاحال اس مد میں فنڈز فراہم نہیں کیے، اکائونٹ آفیسر

پیر 22 مئی 2017 20:17

پاکستان ریلویز کے سینکڑوں ڈیلی ویجز ملازمین 3 ماہ کی تنخواہوں سے محروم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی جانب سے ریلوے کی آمدن میں اضافے کے دعوئوں اور ریلوے میں انتظامیہ دوست لیبر یونینوں کے باوجود پاکستان ریلویز کے سینکڑوں ڈیلی ویجز ملازمین آج بھی گزشتہ 3 ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں، بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں پاکستان ریلویز کے ڈویژنل اکائونٹ آفیسر لاہور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ڈیلی ویجز ملازمین کو تنخواہیں دینے کے لئے پیسے نہیں، ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈی جی این ریلوے نے 4 مئی کو ان ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے باقاعدہ مراسلہ جاری کیا لیکن ریلوے حکام نے تاحال اس مد میں فنڈز فراہم نہیں کیے، اس سلسلے میں ڈیلی ویجز محنت کشوں کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے انتظامیہ ان سے ٹرینوں کی صفائی اور دھلائی کا کام تو لے رہی ہے لیکن انہیں اجرت ادا نہیں کر رہی، جس کے باعث رمضان المبارک کے قریب فاقہ کشی نے ان کے گھروں میں ڈیرے ڈال لئے ہیں، واضح رہے کہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق آئے روز ریلوے کی آمدن میں اربوں روپے کے اضافے کا دعویٰ کر رہے ہیں جبکہ ریلوے یونینوں کے عہدیدار وزیر ریلوے کی ہاں میں ہاں ملانے میں مصروف ہیں۔

(وقاص)

متعلقہ عنوان :