لاہور چڑیا گھر میں لگے دو ٹیوب ویلوں میں سے ایک ٹیوب ویل خراب اور دوسرا خستہ حالی کا شکار

پیر 22 مئی 2017 19:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) لاہور چڑیا گھر میں لگے دو ٹیوب ویلوں میں سے ایک ٹیوب ویل خراب اور دوسرا خستہ حالی کا شکار ہو گیا جس کی وجہ سے لاہور چڑیا گھر کے جانوروں اور پرندوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں، بتایا گیا ہے کہ سخت گرمی میں جانوروں اور پرندوں کے پینے اور نہانے کے لئے انہیں ٹیوب ویلوں سے پنجروں میں پانی سپلائی کیا جاتا ہے اور جب سے دونوں ٹیوب ویل اپنی اصل حالت کو پہنچ چکے ہیں تب سے ان جانوروں اور پرندوں کے زیر استعمال پانی کئی کئی روز تبدیل ہی نہیں کیا جاتا جس کے باعث چڑیا گھر کے قیمتی پرندوں اور جانوروں کی زندگی کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ (اے ملک)

متعلقہ عنوان :