لاہور منصوبے کے تحت 30 ہزار پھولوں اور پھلوں کے پودے لاہور کینال پر لگا دیئے گئے

پیر 22 مئی 2017 19:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے گرین لاہور منصوبے کے تحت 30 ہزار پھولوں اور پھلوں کے پودے لاہور کینال پر لگا دیئے ہیں، رواں سال کے لئے پی ایچ اے کو ایک لاکھ پودے لگانے کا ہدف دیا گیا ہے، چین طرز کے اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں مال روڈ سے ٹھوکر نیاز بیگ تک نہر کے دونوں اطراف میں پودے لگائے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں لاہور کینال پر جلو پارک تک پودے لگائے جائیں گے، لگائے گئے پھلوں کے پودوں میں جامن، امرود، آم اور دیگر پھولوں کے پودے شامل ہیں۔ (قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :