لاہور چڑیا گھر میں بھی نایاب جانوروں اور پرندوں کے معدوم کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 22 مئی 2017 19:47

لاہور چڑیا گھر میں بھی نایاب جانوروں اور پرندوں کے معدوم کے حوالے سے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق لاہور چڑیا گھر میں بھی نایاب جانوروں اور پرندوں معدوم ہونے لگیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ تین ماہ کے دوران 06 جانور موت کی بھینٹ چڑھ گئے جن میں اڑیال، ہرن، مگرمچھ، ہتھنی، چیتل ہرن شامل ہیں جبکہ شیرنی بھی کئی سال سے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے اور متعدد جانور بھی پرسرار بیماریوں میں مبتلا ہیں۔

ہتھنی کے معاملے پر ڈائریکٹر کو معطل کر کے ویٹرنری افسران اور سٹاف کو باعزت بری کر دیا گیا جبکہ جنگلی حیات کی اموات کی وجوہات میں علاج و معالجہ کا بروقت اور صحیح نہ ہونا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ سزا ذمہ داران کو دینے کی بجائے قربانی کا بکرا کسی اور کو بنایا جا رہا ہے آئے روز لاہور چڑیا گھر میں جانوروں کی ہلاکت کا معمہ حل ہونے کی بجائے الجھتا جا رہا ہے ویٹرنری افسر اور میڈیکل سٹاف ہونے کے باوجود گزشتہ تین ماہ میں چھ جانور زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔