پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف بے شمار قربانیا ں دیں اور بھاری قیمت چکائی، پاکستان کی سیکورٹی اور اقتصادی صورتحال بہتر ہوئی، پاکستانی امریکن دونوں ممالک کے درمیا ن پل کا کردار ادا کر رہے ہیں

امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چودھری کاہیوسٹن میں کانگریس گروپ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

پیر 22 مئی 2017 19:27

پاکستان نے  دہشتگردی کے خلاف بے شمار   قربانیا ں دیں اور بھاری قیمت چکائی، ..
ہوسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف بے شمار قربانیا ں دیں اور بھاری قیمت چکائی، پاکستان کی سیکورٹی اور اقتصادی صورتحال بہتر ہوئی ہے، پاکستانی امریکن دونوں ممالک کے درمیا ن پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ پیر کو امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چودھری نے ہوسٹن کا پہلا دورہ کیا جہاں پر امریکی ایوان نمائندگا ن شیلا جیکسن لی،باتو رورکی اور رکن کانگرس الگرین نے ان کا استقبال کیا۔

کانگریس گروپ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سفیر اعزاز چودھری نے کہا پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف بشمار قربانیا ں دیں اور بھاری قیمت چکائی ۔ انہوں نے ایوان کو انتہا پسندی اور عدم برداشت کی قوتوں کو شکست دینے میں پاکستان کی سیکورٹی فورسز کی کامیابیوں سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہا کہ پاکستان کی سیکورٹی اور اقتصادی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

انہوں نے پاکستانی امریکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں ایک پل کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ کانگرس کے رکن الگرین اور شیلا جیکسن لی نے اعزاز چوہدری کو ہیوسٹن کے اپنے پہلے سرکاری دورے کے اعزاز میں خصوصی سرٹیفیکیٹ دیئے اور اعزاز چوہدری کی دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے فروغ میں کردار ادا کرنے کو سراہا ۔

اس موقع پر امریکی رکن کانگرس الگرین نے پاک امریکہ مضبوط دوطرفہ تعلقات میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے ایوان نمائندگان میں پاکستان کی حمایت کی تعریف کی ۔ اس موقع پر کانگریس کے رکن باتو رورکی نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی عظیم قربانیوں پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا جبکہ کانگرس کی رکن شیلا جیکسن لی نے پاکستانی سفیراعزاز چوہدری اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کی کرتے ہوئے اعزاز چوہدری کی پاکستان اور پاکستانی عوام کیلئے سخت محنت اور لگن سے کام کرنے کی تعریف کی ۔

متعلقہ عنوان :