Live Updates

عمران خان اور ان کی پارٹی دشمن کی زبان بولتی ہے‘عمران خان کو کیا پتہ کہ عزت کیا چیز ہوتی ہے‘ کچھ لوگوں کا مقصد اداروں اور عہدوں پر کیچڑ اچھالنا ہے‘ ڈان لیکس میں تحریک انصاف نے آئینی اداروں کے خلاف مہم چلائی‘ تحریک انصاف کا مقصد اداروں کے درمیان تصادم کرانا ہے‘سیاست کرنی ہے تو کارکردگی کی بنیاد پر کریں‘ عمران خان خالی کرسیوں سے خطاب کر کے کس کو بے وقوف بنا رہے ہیں عدالت نے جے آئی ٹی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے

وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کی میڈیا سے گفتگو

پیر 22 مئی 2017 19:27

عمران خان اور ان کی پارٹی دشمن کی زبان بولتی ہے‘عمران خان کو کیا پتہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کی پارٹی دشمن کی زبان بولتی ہے‘عمران خان کو کیا پتہ کہ عزت کیا چیز ہوتی ہے‘ کچھ لوگوں کا مقصد اداروں اور عہدوں پر کیچڑ اچھالنا ہے‘ ڈان لیکس میں تحریک انصاف نے آئینی اداروں کے خلاف مہم چلائی‘ عمران کا مقصد جھوٹ اور الزام پر مبنی سیاست ہے‘ تحریک انصاف کا مقصد اداروں کے درمیان تصادم کرانا ہے‘سیاست کرنی ہے تو کارکردگی کی بنیاد پر سیاست کریں‘ عمران خان خالی کرسیوں سے خطاب کر کے کس کو بے وقوف بنا رہے ہیں عدالت نے جے آئی ٹی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت نے جے آئی ٹی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے عدالت نے کہا جے آئی ٹی سے تمام ادارے اور وزیراعظم کا خاندا ن تعاون کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کا مقصد اداروں اور عہدوں پر کیچڑ اچھالنا ہے عمران خان کو کیا پتہ کہ عزت کیا چیز ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اپنی تین نسلوں کا جواب دے رہے ہیں عمران خان نے جس طرح اداروں کی پگڑیاں اچھالیں پوری قوم نے دیکھا ‘ عمران خان اور ان کی پارٹی دشمن کی زبان بولتی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈان لیکس میں تحریک انصاف نے آئینی اداروں کے خلاف مہم چلائی عمران کا مقصد جھوٹ اور الزام پر مبنی سیاست ہے‘ تحریک انصاف کا مقصد اداروں کے درمیان تصادم کرانا ہے‘ سیاست کرنی ہے تو کارکردگی کی بنیاد پر سیاست کریں۔ تحریک انصاف کا مقصد پاکستان کی ترقی کو روکنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران کو ملکی ترقی ، سی پیک اور نوجوانوں کے مستقبل سے کوئی غرض نہیں۔

جب عمران خان کے حساب کی بات آتی ہے تو 3سال سے پیچھے نہیں جاتے عمران خان سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے بھاگ رہے ہیں۔ احتساب پر یقین رکھنے والے اپنی تین نسلوں کا حساب دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کے نمائندے صرف جھوٹ بولتے ہیں اور عوام ان کو نہیں سنتے عمران خان خالی کرسیوں سے خطاب کر کے کس کو بے وقوف بنا رہے ہیں (ن غ)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات