سیکریٹری اقلیتی امور فاروق آغا میمن کا مسیحی قبرستانوں اور گرجا گھروں کا دورہ

پیر 22 مئی 2017 19:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) سیکریٹری منارٹی افیئرز فاروق آغا میمن کا مسیحی قبرستانوں اور گرجا گھروں کا دورہ ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ‘ مسیحی رہنمائوں نے بریفنگ دی ‘ حکومتی وفد کا اظہار اطمینان ‘ ہرممکن تعاون کی یقین دہانی ۔تفصیلات کے مطابق سندھ سیکریٹری اقلیتی امور فاروق آغا میمن نے سندھ حکومت کی جانب سے مسیحی قبرستانوں اور گرجا گھروں میں جاری ترقیاتی کاموں کاجائزہ لینے کیلئے سینٹ انتھونی چرچ‘ سینٹ اینڈریو چرچ ‘ گورا قبرستان اور اعظم ٹائون کے مسیحی قبرستان کا دورہ کیا۔

ڈائریکٹر اقلیتی امور محمد صادق راجڑ‘ ایکس ای این ریاض احمد بھٹو بھی فاروق آغا میمن ہمراہ تھے ۔گرجا گھر آمد پر وفد کا بھرپور خیرمقدم کیاگیا اور گلپاشی کی گئی اور وفد کے ارکان کو اجرک پہنانے کے علاوہ شاہ جو رسالوکا تحفہ پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین گورا قبرستان کمیٹی ریورنڈ فادر رچرڈ ڈیسوزا ، رکن کیتھولک بورڈ پرویز گل ، انور لعل دین اور انور سردار خان بھٹی نے حکومتی وفد کو جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی اور معائنہ بھی کرایا۔

اس موقع پر سیکریٹری منارٹی افیئرز فاروق آغا میمن نے کہا کہ اقلیتوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور سندھ حکومت مسیحی برادری کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے جبکہ مسیحی برادری کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے کاوشوں پر ریورنڈ فادر رچرڈ ڈیسوزا،انورلعل دین‘ پرویز گل‘ انورسردارنے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے مسائل کے حل کیلئے عملی کام کیا جس پر سندھ حکومت کے نہایت مشکورہیں ۔

متعلقہ عنوان :