پرانی انارکلی پولیس نی02 ریکارڈ یافتہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 2.5 کلو چرس برآمد کر لی

پیر 22 مئی 2017 19:13

پرانی انارکلی پولیس نی02 ریکارڈ یافتہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) پرانی انارکلی پولیس نی2سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 02کلو500گرام چرس برآمد کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈائون کے حوالہ سے تمام ڈویژنل ایس پیز کو روزانہ کی بنیاد پر شہر میں کریک ڈائون کا حکم دیا جس پر ایس پی سول لائنز علی رضا نے مختلف تھانوں کی ٹیمیں بنا کر منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈائون کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی پرانی انار کلی پرویز حسین کی رہنمائی میںایس ایچ اوپرانی انار کلی سب انسپکٹر خالد محمودنے خصوصی پولیس ٹیم کے ہمراہ فوڈ سٹریٹ کے قریب چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش حسن رشید اور رمضان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیںجن کو مزید تفتیش کے لئے شعبہ ہائے تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے جن سے مزید برآمدگی کی توقع ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشر ف منشیات فروشوں کی گرفتاری پر ایس ایچ او پرانی انارکلی سب انسپکٹر خالد محمود اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :