خانپور پٹرولنگ پولیس عوام کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے کاغذات چیک کرنے کے بہانے مبینہ طور پر رشوت وصولی میں مصروف

پیر 22 مئی 2017 19:06

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) پٹرولنگ پولیس خانپور عوام الناس کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے جگہ جگہ ناکے لگا کر ہیوی ویلر گاڑیوں ،ٹرک،ٹرالرز،ٹریکٹر ٹرالی،موٹر سائیکل سواروں کو روک کر کاغذات چیک کرنے کے بہانے مبینہ طور پر رشوت وصولی میں لگ گئی ۔بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد روڈ بائی پاس پر پیٹرولنگ پولیس کے افسران و جوان (PHP)قوانین کی پروا کئے بغیر ایک ہی جگہ پر ناکہ لگا کر ڈرائیوروں سے کھلے عام رشوت لینے لگے ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ پیٹرولنگ پولیس کو ایک منفرد انداز میں تشکیل دیا گیا تھا جس کا مقصد روڈ پر وارداتوں کی روک تھام،حادثہ کی صورت میں ابتدائی طبی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانا، ٹریفک انتظامات کو بہتر بنانا،جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھنا،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کرنااور لوگوں میں بیداری شعورپیدا کرنے سمیت کیمونٹی پولسینگ کے تحت اپنے فرائض انجام دینے جیسے قوانین شامل ہیں۔مگر بد قسمتی سے پیٹرولنگ پولیس نے مسافروں کو آسان اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنے کی بجائے انہیں مختلف حیلوں بہانوں سے لوٹنا وطیرہ بنا لیا ہے۔شہریوں کی جانب سے اعلیٰ احکام سے اصلاح و احوال کی اپیل کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :