پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن اور چینی اوورسیز ایکسچینج ایسوسی ایشن کے مابین تعلیم و ثقافت کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
حکومت پنجاب اعلیٰ تعلیم کے تمام شعبوں میں چین سے بھرپور اشتراک کررہی ہے‘صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی
پیر 22 مئی 2017 19:06
(جاری ہے)
اس موقع پر چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین اور ڈائریکٹرچینی کلچر اینڈ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ مسٹر لی ژن گانگ نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔
چینی ڈپٹی کونسل جنرل لاہور مسٹر وین ڈاکسو، وائس چانسلرز پنجاب یونیورسٹی ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور، یونیورسٹی آف ایجوکیشن اور یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب سے گفتگو میں صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب کا کہنا تھا کہ اس معاہدے سے پنجاب کے طلباء کو چینی زبان و ثقافت کے علوم میں دسترس کیلئے سکالرشپس ملیں گی اور ہمارے طلباء کیلئے اعلی تعلیم کے نئے افق اجاگر ہوں گے۔ چیئرپرسن پی ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ معاہدہ پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن اور چینی کی تعلیم اور محکمہ ثقافت کے درمیان ایک لنک کے طور پر کام کرے گااور اس سے ہمیں چینی ماہرین کے ہنرسے سیکھنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے بتای اکہ اس منصوبے کے تحت طلباء اکتوبر میں چینی زبان سیکھنے کے لئے چین جا سکیں گے۔ ڈائریکٹرچینی کلچر اینڈ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ مسٹر لی ژن گانگ نے کہا کہ مشترکہ تعاون کا معاہدے سے ثقافت کو فروغ ملے اورپاک چین دوستی مضبوط تر ہو گی۔انہون نے کہا کہ مفاہمت کی یادداشت سے ایک بیلٹ، ایک سڑک منصوبے کے وسیع تر وژن پر کام تیز ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اب چین اور پاکستان کے طلباء اور اساتذہ کے تبادلے میں سہولت پید اہو گی۔ چینی ڈپٹی کونسل جنرل لاہور، مسٹر وانگ Daxue نے خطاب میں کہا کہ پاکستانی طلباء کی بڑی تعداد پہلے ہی چین میں زیر تعلیم ہے جنہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جا رہا ہے تاہم اب چینی ابان و ثقافت کی تعلیم میں تعاون کو نئی جہت مل گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.