Live Updates

خیبرپختونخواہ اسمبلی:کلبھوشن کوفوری پھانسی دینےکی قراردادمتفقہ طورپرمنظور

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 22 مئی 2017 17:49

خیبرپختونخواہ اسمبلی:کلبھوشن کوفوری پھانسی دینےکی قراردادمتفقہ طورپرمنظور
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔22مئی2017ء) : خیبرپختونخواہ اسمبلی نے کلبھوشن یادیوکوفوری پھانسی دینے کی قراردادمتفقہ طورپرمنظورکرلی ،قراردادجمعیت علماء اسلام ف کے رہنماء مفتی سیدجاناں نے پیش کی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق قراردادکے متن میں مطالبہ کیاگیاکہ کلبھوشن راکاایجنٹ اور اس کوملک کی ایجنسیوں نے پکڑاہے۔کلبھوشن نے پاکستان میں دہشتگردی کروانے کااعتراف بھی کیاہے۔ قوانین کے تحت بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکی سزائے موت پرفوری عملدرآمدکیاجائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات