Live Updates

عمران خان نفرت کی بوئی ہوئی فصل الیکشن 2018ءمیں کاٹیں گے،راناثناء اللہ خاں

ایک اےلیول کاسیاستدان منشیات کی لت کاشکارہیں،کانفرنس میں ہرکسی کوبات کرنےکاموقع ملتاہے،پاکستان کےایران کیساتھ تعلقات بہت اچھےہیں۔وزیرقانون پنجاب کی میڈیاسےگفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 22 مئی 2017 17:49

عمران خان نفرت کی بوئی ہوئی فصل الیکشن 2018ءمیں کاٹیں گے،راناثناء اللہ ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔22مئی2017ء) :وزیرقانون پنجاب راناثناء اللہ نے کہاہے کہ عمران خان نفرت کی بوئی ہوئی فصل الیکشن 2018ء میں کاٹیں گے،کانفرنس میں ہرکسی کوبات کرنے کاموقع ملتاہے،پاکستان کے ایران کے ساتھ تعلقات بہت اچھے ہیں،ایک اے لیول کا سیاستدان منشیات کی لت کاشکارہیں۔انہوں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور امریکاکی اپنی خارجہ پالیسی ہے۔

پاکستان کامئوقف واضح ہے کہ سعودی عرب ہمارے لیے اہم ملک ہے۔ریاستی معاملات کوذاتی عنادسے الگ رکھناچاہیے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب اور ایران کوبھی بھائی چارے کوفروغ دیناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں ہرکسی کوبات کرنے کاموقع ملتاہے۔پاکستان دہشتگردی کیخلاف قربانیاں دینے والاملک ہے۔راناثنا ء اللہ نے کہا کہ عمران خان چارسال سے گالیاں دے رہے ہیں۔عمران خان نفرت کی بوئی ہوئی فصل الیکشن 2018ء میں کاٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء میں منشیات کے اضافے کے بڑھتے رجحان کی تردیدکرتاہوں۔ایک اے لیول کے سیاستدان منشیات کی لت کاشکارہیں۔جب تک وہ منشیات سونگھ نہیں لیتے انہیں نیندنہیں آتی،دن کے وقت سونگھ کرگالیاں دیتے ہیں۔منشیات کے خاتمے کیلئے حکومت پرعزم ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات