ْماہ رمضان میں یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے 19 اشیاء پر ایک ارب60کروڑ روپے کا ریلیف پیکیج شروع

پیکیج کا باقاعدہ افتتاح وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی نے کیا

پیر 22 مئی 2017 18:51

ْماہ رمضان میں یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے 19 اشیاء پر ایک ارب60کروڑ روپے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2017ء) حکومت نے ماہ رمضان میں شہریوں کو ارزاں نرخوں پر اشیاء ضروریہ فراہم کرنے کیلئے یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے رمضان پیکیج شروع کردیا، وزیراعظم محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق موجودہ حکومت نے اس سال بھی ماہ رمضان کے دوران عوام کی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے 19 اشیاء پر ایک ارب60کروڑ روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے جس کا آغاز پیر سے ہو گیا، اس پیکیج کا باقاعدہ افتتاح وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ خان جتوئی نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز وسیم مختار بھی اس موقع پر موجود ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ذریعے عوام کو اشیاء خوردونوش رعایتی نرخوں پر فراہم کی جائیں گی جن19 اشیاء پر سبسڈی دی گئی ہے ان میں چینی،آٹا، ،دال چنا، سفید چنے، بیسن، کجھور، چائے، مختلف قسم کے چاول، دالیں، ٹیٹرا پیک دودھ، مشروبات اور مصالحہ جات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ 2400 سے زائد اشیاء پر یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن پہلے ہی عوام کو 5 فیصد سے 10 فیصد تک خصوصی ریلیف فراہم کر رہی ہے جو کہ ایک احسن اقدام ہے، اس اقدام سے عوام کو ضروریات زندگی کی اشیاء مزید کم نرخوں پر دستیاب ہوں گے۔ ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز نے پہلے ہی رمضان پیکیج کی تیاریوں کا آغاز کر دیا تھا اور الله کے فضل و کرم سے 22 مئی 2017ء سے اس پیکیج کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے جو چاند رات تک جاری رہے گا۔ پیکیج کو مانیٹر کرنے کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز نے مختلف ویجیلنس اور آڈٹ ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں اور ہیڈ آفس میں کنٹرول روم بھی قائم کیا ہے جس کے نمبر یہ ہیں واٹس ایپ 0800-05590, 111-123-570 0341-1116667۔

متعلقہ عنوان :