پاک چین اتحاد پاکستا ن کے دشمنوں کو ہضم ہو رہاہے، اقتصادی راہداری منصوبہ پاک چین دوستی کی عملی تصویر ہے، ون بیلٹ ون روڈ کانفرنس میں 65ممالک کی شرکت اس منصوبے کی کامیابی کی زندہ مثال ہے

وفا قی وزیر منصو بہ بندی و تر قی احسن اقبا ل کا تقریب سے خطاب

پیر 22 مئی 2017 18:36

پاک چین اتحاد پاکستا ن کے دشمنوں کو ہضم ہو رہاہے، اقتصادی راہداری منصوبہ ..
نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) وفا قی وزیر منصو بہ بندی و تر قی احسن اقبا ل نے کہا ہے کہ پاک چین اتحاد پاکستا ن کے دشمنوں کو ہضم ہو رہاہے، اقتصادی راہداری منصوبہ پاک چین دوستی کی عملی تصویر ہے ،ون بیلٹ ون روڈ کانفرنس میں 65ممالک کی شرکت اس منصوبے کی کامیابی کی زندہ مثال ہے پاکستان میں کوئی 100ارب ڈالر سرمایہ کاری کرنے کو تیارنہیں تھا لیکن اب دنیا کے سرمایہ کار پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کے لیے بے تاب ہیں ․ چین پاکستان کو ایک صنعتی معیشت بنانا چاہتا ہے ۔

وہ پیرکو پارلیمانی سیکرٹری خواجہ محمد وسیم بٹ کی رہائش گاہ پر پر چیئرمینوں ،وائس چیئرمینوں ، کونسلرز اور معززین علاقہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

․تقریب سے خواجہ محمد وسیم بٹ ، ملک طارق اعوان صد ر مسلم لیگ ن ، احمد اقبال ضلعی چیئر مین اور سعید الحق ملک نے بھی خطا ب کیا ․احسن اقبا ل نے کہا کہ اگر پاکستان اسی تسلسل سے چلتا رہا تو 2025تک دنیا کی 25 بڑی معیشتوں میں شامل ہو جائے گادنیا کے بڑے معاشی ادارے کہہ رہے ہیں کہ اگر پاکستان اسی رفتار سے ترقی کر تا رہا تو 2030میں دنیا کی بڑی دس معیشتوں میں اسکا شمار ہو گا سٹر کوں اور انفراسٹرکچر پر تنقید کرنے والوں کو معلوم ہو نا چاہیے کہ سڑکیں ترقی کا پہلا زینہ ہے اور سڑکیں ہی غربت ، پسماندگی اور جہالت کا خاتمہ کا سبب بنتی ہی․انہوں نے کہا کہ سقراط اور بقراط روتے رہیں گے اس سے ملکی ترقی پر کو ئی اثر نہیں پڑے گا بلکہ پاکستان اور زیادہ ترقی کرے گا پاکستان کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہو چکی ہیں سیاسی جماعتوں کو ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی بجائے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر نا ہو گا ․انہوں نے کہا کہ ہمیں آپس کے تمام اختلافات کو پس پشت ڈال کر نارووال کی ترقی میں میرا ساتھ دیناہو گا مسلم لیگ ن کے ورکر ہو نے کے ناطے جس طرح پہلے پارٹی کے لیے کام کیا اسی طرح اب ہم سب کو مل کر پارٹی کی بہتری کے لیے کچھ کرنا ہو گا اور اپنے امیدواروں کی کامیابی میں اپنا اپنا کردار ادا کر نا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :