سینیٹر سراج الحق اور بشپ آف پاکستان نذیر عالم کی عبدالغفور حیدری کی عیادت ، جلد صحت یابی کی دعا

ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی سراج الحق کو سانحہ مستونگ اور ملکی حالات پر اس کے ممکنہ اثرات پر بھی بات چیت امیر جماعت اسلامی پاکستان کا سانحہ کے حوالے سے اپنی ہم خیال دینی جماعتوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار

پیر 22 مئی 2017 18:36

سینیٹر سراج الحق اور بشپ آف پاکستان نذیر عالم کی عبدالغفور حیدری کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق اور بشپ آف پاکستان نذیر عالم نے پیر کو اسلام آباد میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری کی عیادت اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ سینیٹر سراج الحق اور مولانا عبدالغفور حیدری کے درمیان ملاقات میں دینی جماعتوں کے اتحاد پر بھی بات چیت ہوئی ۔

یاد رہے کہ اس ماہ کے وسط میں جمعیت علماء اسلام (ف) اور جماعت اسلامی پاکستان کی ٹیموں کے درمیان منصورہ میں دینی جماعتوں کے اتحاد کیلئے مذاکات ہونے تھے۔ جے یو آئی (ف) کی طرف مذاکراتی کمیٹی مولانا عبدالغفور حیدری جبکہ جماعت اسلامی کی کمیٹی لیاقت بلوچ کی سربراہی میں قائم کی گئی ہیں۔ 12 مئی کو دہشت گردی کے حملے میں زخمی ہونے پر دونوں بڑی دینی جماعتوں کے درمیان باضابطہ مذاکرات میں تاخیر ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اس معاملے پر سینیٹر سراج الحق اور مولانا عبدالغفور حیدری کے درمیان بات چیت ہوئی ہے اور امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا ہے کہ وہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے وفد کے منصورہ منتظر ہیں۔ عیادت کے موقع پر مولانا عبدالغفور حیدری نے سراج الحق کو سانحہ مستونگ اور ملکی حالات پر اس کے ممکنہ اثرات پر بھی بات چیت کی۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان نے اس سانحہ کے حوالے سے اپنی ہم خیال دینی جماعتوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ بشپ آف پاکستان نذیر عالم نے بھی ڈپٹی چیئرمین کو پھول پیش کئے اور دہشت گردی کے خلاف اقلیتوں کی طرف سے جمعیت علماء اسلام (ف) اور سینٹ آف پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ …(رانا+اع )