اسلام آباد سے برطانیہ جانے والے پی آئی اے کے طیارے سی21 کلو ہیروئن برآمد

انٹیلی جنس معلومات پر چیک کرنے پر ہیروئن خفیہ خانوں اور کیٹرنگ کیبن سے برآمد کی گئی ، ذرائع مشیر برائے ہوا بازی کا واقعے کی تحقیقات کا حکم ،ر 24 گھنٹوں میں ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ طلب

پیر 22 مئی 2017 18:29

اسلام آباد سے برطانیہ جانے والے پی آئی اے کے طیارے سی21 کلو ہیروئن برآمد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) اسلام آباد سے برطانیہ جانے والے پی آئی اے کے مسافر بردار جہاز سے ایک بار پھر اسی مقدار میں ہیروئن برآمد ہوئی ہے جو جہاز کے خفیہ خانوں اور کیٹرنگ کیبن میں رکھی ہوئی تھی۔ جہاز کو پرواز سے پہلے انٹیلی جنس معلومات پر چیک کیا گیا تو ہیروئن ہوئی۔ دوسری طرف وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب عباسی نے ہیروئن برآمدگی کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 785 نے برطانیہ جانا تھاتاہم انٹیلی جنس معلومات پر روانگی سے قبل جہاز کی تلاشی لی گئی تو خفیہ خانوں اور کیٹرنگ کیبن سے ہیروئن کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی جس کا وزن تقریباً ساڑھے 21 کلو گرام تھا۔

(جاری ہے)

پرو ا ز کے ذریعے کئی اہم شخصیات نے بھی برطانیہ جانا تھا۔ ہیروئن برآمدگی کی وجہ سے یہ پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی۔

دوسری طرف وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب عباسی نے پی آئی اے کے طیارے سے ہیروئن برآمد ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے اور 24 گھنٹوں میں ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران پی آئی اے کے جہاز سے ہیروئن برآمد ہونے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ برطانیہ کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر چند روز قبل پی آئی اے کے جہاز کے خفیہ خانوں سے مبینہ طور پر ہیروئن برآمد ہوئی تھی۔ …(رانا+آ چ)