بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا، عرفان دولتانہ

پیر 22 مئی 2017 18:20

بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا، عرفان دولتانہ
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2017ء) مسلم لیگ (ن )کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی زیر قیادت پاکستان نے گزشتہ برسوں کی نسبت زیادہ ترقی کی ہے اور آئندہ مالی سال کا صوبائی بجٹ عوام دوست، کسان دوست اور صنعتکار دوست ہوگا، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بجٹ میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے نئی سکیمیں رکھی جائیں گی اور کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا، عام آدمی کی فلاح و بہبود کے پروگراموں کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا اور بجٹ میں پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے زیادہ وسائل مختص کئے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے موثر حکمت عملی کے ذریعے رواں مالی برس کے ترقیاتی اہداف حاصل کئے ہیں، ًآئندہ مالی سال کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم ریکارڈ ساز ہوگا اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ تکمیل ہماری ترجیحات ہیں، تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر سماجی شعبوں کیلئے زیادہ فنڈز رکھے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :