فنکاراپنی تخلیق اور خدادار صلاحتوں سے تہذیبی و ثقافتی روایات کو فروغ دیتے ہیں، پنجاب کے وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرور کا راولپنڈی آرٹس کونسل میں تقریب سے خطاب

پیر 22 مئی 2017 18:17

فنکاراپنی تخلیق اور خدادار صلاحتوں سے تہذیبی و ثقافتی روایات کو فروغ ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2017ء) پنجاب کے وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ فنکار معاشرے کا حساس طبقہ ہیںجو اپنی تخلیق اور خدادار صلاحتوں سے تہذیبی و ثقافتی روایات کو فروغ دیتے ہیں اور سماجی و معاشرتی مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ عوام کو تفریحی مواقع بھی فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے اس امر کا اظہار راولپنڈی آرٹس کونسل میں پاکستان مسلم لیگ (ن) ونگ کے زیراہتمام فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں میئرراولپنڈی سردار محمد نسم نے کہا ہے کہ ملک میں صحت مند جمہوری روایات قائم کرنے اور ترقیاتی انقلاب پر پا کرنے کے عظیم پروگراموں کے ساتھ ساتھ ہر شعبہ زندگی میں بہترلانے کیلئے وزیراعظم پاکستان محمونوازشریف اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف قومی ترقی کے وژن ،کمٹمنٹ اور جذبے کے ساتھ ساتھ قائدانہ کردار کررہے ہیں جن سے ملک میں سی پیک جیسے عظم منصوبے تکمیل پارہے ہیں اور راولپنڈی میں اربوں روپے کی لاگت سے میگا پراجیکٹس مکمل کئے گے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین ترقی کی راہ میں روکاوٹیں کھڑی کررہے ہیںاور جمہوری عمل کو نقصان پہچا کر عوامی مفادات کے منافی سرگرمیوں میں ملوث ہیں لیکن ہم عوامی خدمت کے جزبے کے تحت کام جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :