فنکار اپنی تخلیق اور خدادار صلاحتوں سے تہذیبی و ثقافتی روایات کو فروغ دیتے ہیں،صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور

پیر 22 مئی 2017 18:17

فنکار اپنی تخلیق اور خدادار صلاحتوں سے تہذیبی و ثقافتی روایات کو فروغ ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2017ء) صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ فنکار معاشرے کا حساس طبقہ ہیںجو اپنی تخلیق اور خدادار صلاحتوں سے تہذیبی و ثقافتی روایات کو فروغ دیتے ہیں اور سماجی و معاشرتی مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو تفریحی مواقع بھی فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے اس امر کا اظہار راولپنڈی آرٹس کونسل میں فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں میئرراولپنڈی سردار محمد نسم نے کہا ہے کہ ملک میں صحت مند جمہوری روایات قائم کرنے اور ترقیاتی انقلاب پر پا کرنے کے عظیم پروگراموں کے ساتھ ساتھ ہر شعبہ زندگی میں بہتری لانے کے لیے وزیراعظم محمد نوازشریف اور وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف قومی ترقی کے وژن ،کمٹمنٹ اور جذبے کے ساتھ ساتھ قائدانہ کردار ادا کررہے ہیں جن سے ملک میں سی پیک جیسے عظیم منصوبے تکمیل پا رہے ہیں اور راولپنڈی میں اربوں روپے کی لاگت سے میگا پراجیکٹس مکمل کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین ترقی کی راہ میں روکاوٹیں کھڑی کررہے ہیںاور جمہوری عمل کو نقصان پہچا کر عوامی مفادات کے منافی سرگرمیوں میں ملوث ہیں لیکن ہم عوامی خدمت کے جذبے کے تحت کام جاری رکھیں گے۔