Live Updates

عمران خان کی سیاست کا اختتام کب ہوگا؟ معروف تجزیہ کار نے انکشاف کردیا

پیر 22 مئی 2017 17:07

عمران خان کی سیاست کا اختتام کب ہوگا؟ معروف تجزیہ کار نے انکشاف کردیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2017ء) :۔ سیاسی تجزیہ کار عارف ارشاد نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس دن عمران خان نے پیپلز پارٹی ، اے این پی یا جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد کرلیا اس دن ان کی سیاست کا خاتمہ ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

اگر عمران خان کسی ایک کے ایک کے ساتھ بیٹھیں گے تو وہ کسی دوسری جماعت کے خلاف نہیں بول سکتے ہیں۔ کیونکہ جتنے الزامات وہ نواز شریف صاحب پر لگاتے ہیں اس سے زیادہ الزامات آصف علی زرداری ، اسفندیار ولی اور دیگر افراد پر لگے ہوئے ہیں ۔ ان کی اسٹریٹیجی درست ہے اور وہ ٹھیک راہ پر چل رہے ہیں ۔ لہٰذا کسی اور جماعت کے ساتھ اتحاد کرنا ان کی سیاست کے خاتمے کا باعث ہوگا۔ 

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :