بھارتی جاسوس کلبھوشن کےمعاملے پراٹارنی جنرل کل بریفنگ دینگے،سردارایازصادق

کلبھوشن معاملےپرتنقیدملک دشمنی کے مترادف ہے،افسوس عالمی کانفرنس میں پاکستان کی قربانیوں کونہیں سراہاگیا۔اسپیکرقومی اسمبلی کی میڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 22 مئی 2017 17:05

بھارتی جاسوس کلبھوشن کےمعاملے پراٹارنی جنرل کل بریفنگ دینگے،سردارایازصادق
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔22مئی2017ء) : اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے کہاہے کہ کلبھوشن معاملے پراٹارنی جنرل کل بریفنگ دینگے،کلبھوشن معاملے پرتنقیدملک دشمنی کے مترادف ہے۔افسوس عالمی کانفرنس میں پاکستان کی قربانیوں کونہیں سراہاگیا۔

(جاری ہے)

اسپیکرقومی اسمبلی نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن معاملے پراٹارنی جنرل کل بریفنگ دینگے۔

قانونی ماہرین کی بریفنگ کے بعداگلالائحہ عمل مرتب کرینگے۔کلبھوشن معاملے پرتنقیدملک دشمنی کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کاایٹمی طاقت ہونادشمنوں کوکھٹکتاہے۔افسوس عالمی کانفرنس میں پاکستان کی قربانیوں کونہیں سراہاگیا۔اسپیکرسردارایازصادق نے کہا کہ عالمی اسلامی اتحادمیں ایساکوئی کام نہیں کرینگے جس سے ایران زدمیں آئے۔

متعلقہ عنوان :