وزیراعظم محمد نواز شریف ریاض میں امریکہ۔عرب۔اسلامی سربراہ کانفرنس میں شرکت کے بعد روزہ رسول ؐپر حاضری کیلئے مدینہ منورہ پہنچ گئے

پیر 22 مئی 2017 18:10

وزیراعظم محمد نواز شریف ریاض میں امریکہ۔عرب۔اسلامی سربراہ کانفرنس ..
مدینہ منورہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف ریاض میں پہلی امریکہ۔عرب۔اسلامی سربراہ کانفرنس میں شرکت کے بعد روزہ رسول ؐپر حاضری کیلئے پیر کو مدینہ منورہ پہنچ گئے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز اور قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر سعودی عرب کے تین روزہ دورہ پر ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گزشتہ روز اپنی آمد کے فوری بعد وزیراعظم نے پہلی امریکہ۔عرب۔اسلامی سربراہ کانفرنس میں شرکت کی۔ انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے انسداد کے مقصد کی حامل اس کانفرنس میں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مسلم امہ کے رہنماء شریک ہوئے۔ وزیراعظم روزہ رسولؐ پر حاضری دیں گے اور مسجد نبویؐ میں نوافل بھی ادا کریں گے۔ اس موقع پر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی جائیں گی۔ وزیراعظم (آج) منگل کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔