آئی جی سندھ کا گھوٹکی میں ملزم پر مبینہ تشدد اور ہلاکت کے حوالے سے خبر کا نوٹس

ڈی آئی جی سکھر سے تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کرلی

پیر 22 مئی 2017 18:04

آئی جی سندھ کا گھوٹکی میں ملزم پر مبینہ تشدد اور ہلاکت کے حوالے سے خبر ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2017ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے گھوٹکی کے تھانہ ڈھرکی کے لاک اپ میں ملزم پر مبینہ تشدد اور ہلاکت کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی سکھر سے تفصیلی انکوائری پر مشتمل رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق ایس ایس پی گھوٹکی کے مطابق تھانہ ڈھرکی میں مدعی کاملیش کمار دکان مالک کے بیان کے تحت درج مقدمہ الزام نمبر83/2017 جرم دفعہ380/381 کے تحت پولیس نے نامزد ملزمان بھائیوں عبدالزاق لاڑک اور مشتاق احمد لاڑک کو گرفتار کیا۔

دونوں ملزمان پر دکان سے 22 لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز چوری کرنے کا الزام تھا۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ ایس ایچ او ڈھرکی اور ایس آئی او ڈھرکی کے خلاف مذکورہ واقعہ پر کارروائی کرتے ہوئے دونوں افسران کو معطل کردیا گیا ہے جبکہ ایس آئی او کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :