ساہیوال: پارکس اینڈہارٹیکلچراتھارٹی کی نااہلی ،گرین بیلٹ چراگاہ بن گئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 22 مئی 2017 16:56

ساہیوال: پارکس اینڈہارٹیکلچراتھارٹی کی نااہلی ،گرین بیلٹ چراگاہ بن ..
ہڑپہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔22مئی2017ء): ساہیوال پارکس اینڈہارٹیکلچراتھارٹی کی نااہلی گرین بیلٹ چراگاہ بن گئے،بھینسیں چرنے لگیں،شہرکی خوبصورتی تباہ ہونے لگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق ساہیوال پارکس اینڈہارٹیکلچراتھارٹی کی ناہلی سے گرین بیلٹ چراگاہ کا منظرپیش کرنے لگے بھینسوں کے چرنے سے شہرکی خوبصورتی تباہ ہونے لگی شہریوں کاکہناہے کہ شہرکی خوبصورتی کیلئے لگائے گئے لاکھوں روپے کے درختوں اورپھولدارپودوں کی مناسب دیکھ بال نہ ہوناساہیوال پارکس اینڈہارٹیکلچراتھارٹی کی غفلت کا منہ بولتاثبوت جس سے شہری دلکش نظاروں سے محروم ہورہے ہیں افسوس اس بات کا ہے کہ افسران مجاز کی ملی بھگت سے ملازمین کو پودوں کی بجائے اپنی خدمت میں مصروف کررکھاہے جسکی وجہ سے ان قیمتی ناصرف قیمتی پودوں کا بلکہ قومی خزانے کوبھی شدید نقصان ہورہاہے کیونکہ نااہل افسران کو مفت کی تنخواہ میں سرکار ی ملازم کا مل جاناکسی نعمت سے کم نہیں ہے اورجب کبھی افسران سے پودوں کی بربادی کاسبب پوچھا جائے توہمیشہ ملازمین کی کمی کاراگ الاپتے ہیں اس حوالے سے عوامی سماجی حلقوں نے بھی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ساہیوال پیراحسان الحق ادریس چئیرمینPHAکاآبائی شہرہے اسکے باجودشہرکی خوبصورتی کا نقصان ہوناانکے لیے لمحہ فکریہ ہے اس کے ساتھ ہی خادم اعلیٰ،چیف سیکرٹری پنجاب سے فوری نوٹس لیکراصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہرکی خوبصورتی تباہ ہونے سے بچ سکے۔