ساہیوال میں ڈاکے 4لاکھ 10ہزار روپے کی نقدی لو ٹ لی گئی

مزاحمت پر حساس ادارے کا ریٹا ئرڈ افسر گولیاں لگنے سے شدید زخمی

پیر 22 مئی 2017 17:59

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) یہاں نواح میں ڈاکوئوں نے 4لاکھ 10ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی ڈاکوئوں نے مزاحمت پر ایک حساس ادارے کے ریٹائر افسر محمد اصغر کو گولیاںمار کر شدید زخمی کر دیا جس کی سول ہسپتال ساہیوال میں حالت نازک ہے۔ ساہیوال ملتان روڈ پر فتو والا موڑ کے قریب چار موٹر سائیکلوں پر سوار 8 ڈاکوئوں نے ایک کار سوار حسن سی3لاکھ 10ہزارروپے کی نقدی لوٹ لی او ر مزاحمت پر گاڑی کے شیشے توڑ ڈالے اس دوران ایک راہگیر نے بیچ بچائو کی کوشش تو ڈاکوئوں نے راہگیر سے موٹر سائیکل چھین لی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

ایک اور واردات چک 14-8ایل کے قریب ہوئی یہاں ڈاکوئوں نے ایک حساس ادارے کے ریٹائر افسر محمد اصغر کو روک کر لوٹنے لگے تو مزاحمت پر محمد اصغر سے اس کا لائسنسی پسٹل چھین کر گولی مار دی پسٹل، نقدی اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے ۔زخمی محمد اصغر کو سول ہسپتال ساہیوال پہنچا دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک ہے۔ ایک اور واقعہ میں ملک مارکیٹ میں دو مسلح ڈاکوئوںنے گن پوائنٹ پر النور میڈیکل سٹور سے ایک لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل چھین کر فرا ر ہو گئے ۔ پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :