امریکہ، پاکستانی سفیر اعزاز چودھری کے اعزازمیں پاکستانی امریکن کونسل کی جانب سے استقبالیہ

مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد میں شرکت

پیر 22 مئی 2017 17:50

امریکہ، پاکستانی سفیر اعزاز چودھری کے اعزازمیں پاکستانی امریکن کونسل ..
ایڈیسن نیوجرسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چودھری کے اعزازمیں پاکستانی امریکن کونسل کی جانب سے پروقار استقبالیہ دیا گیا جس میں نیو جرسی کی پولیٹیکل ایلیٹ اور منتخب عوامی نمائندوں کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نیویارک میں متعین پاکستانی قونصل جنرل راجہ علی اعجاز کے علاوہ ٹرائی سٹیٹ کے کمیونٹی کے مختلف حلقوں کے نمائندوں نے نئے پاکستانی سفیر اعزاز احمد چودھری کو خوش آمدید کہا۔

(جاری ہے)

ریاست نیو جرسی کے اراکین اسمبلی اور ریاستی سینٹ کے اراکین نینسی پنکن کریگ کافلن، سینیٹر رے لیزنیک ، سینیٹر لنڈا گرین سٹائن ایڈلس کے میئر ٹام لنسکی فری ہولڈر ، چاول کومارو اور فری ہولڈر اسعد اختر نے اپنے خطابات میں پاکستانی کمیونٹی کی امریکی معاشرے میں اپنی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستانی ڈاکٹروں ، انجینئروں اور بزنس کمیونٹی نے اپنی محنت لگن اور جذبے نے مادر وطن پاکستان کے نام کو روشن کیا ہے جبکہ نئی نسل پوری جدوجہد سے امریکہ اور پاکستان کے تعلقات کو فروغ دینے میں کوشاں ہے اور ایک پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :