چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا تین ماہ میں انشورنس ٹربیونل فعال کرنے کا حکم

پیر 22 مئی 2017 17:36

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا تین ماہ میں انشورنس ٹربیونل فعال کرنے کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ نے تین ماہ میں انشورنس ٹربیونل فعال کرنے کا حکم دیدیا، فاضل چیف جسٹس نے افسوس کا اظہار کیا کہ 17 سال سے حکومتیں سوئی ہوئی ہیں جبکہ سائلین خوار ہو رہے ہیں، فاضل چیف جسٹس نے قرار دیا کہ اگر ٹربیونلز بحال نہ ہوئے تو متعلقہ افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی، عدالت نے تین ماہ میں انشورنس ٹربیونل بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔ (ایم خالد)

متعلقہ عنوان :