Live Updates

سعودی عرب میں وزیر اعظم کو تقریر کرنے کا موقع ہی نہیں دیا گیا ،عمران خان

جن لوگوں کی اپنی کوئی عزت نہیں ہوتی ان کی کوئی دوسرا بھی عزت نہیں کرتا،نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 22 مئی 2017 17:18

سعودی عرب میں  وزیر اعظم کو تقریر کرنے کا موقع ہی نہیں دیا گیا ،عمران ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف پر تیر برساتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو سعودی عرب میں تقریرکا موقع ہی نہیں دیا گیا کیونکہ ان کی کوئی عزت نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز سپریم کورٹ کے باہر ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب میں 55 ملکوں کی سمٹ میں وزیر اعظم محمد نواز شریف کو تقریر کرنے کا موقع ہی نہیں دیا گیا ۔ جن لوگوں کی اپنی کوئی عزت نہیں ہوتی ان کی کوئی دوسرا بھی عزت نہیں کرتا ہے ۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ عام کرنے کے سوال پر عمران خان نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش ہونے کے بعد فیصلہ کریں گے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ منظر عام پر آنی چاہئے یا نہیں ۔(جاوید)

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات