حکومت لینڈ مافیا اور سہولت کاروں کیخلاف موثر کارروائی کرے ،لیفٹیننٹ جنرل (ر)معین الدین حیدر

پیر 22 مئی 2017 17:06

حکومت لینڈ مافیا اور سہولت کاروں کیخلاف موثر کارروائی کرے ،لیفٹیننٹ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء)حکومت کو چاہئے کہ وہ لینڈ مافیا اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف موثر کارروائی کیلئے بلا امتیاز اقدامات کرے ان الفاظ کااعادہ سابق گورنر سندھ و سابق وفاقی وزیر داخلہ لیفٹیٹنٹ جنرل(ر) معین الدین حیدر نے کچی آبادیز اینڈ گوٹھ فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین سفیرامن صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران کیا وفد میں محمد ریحان یوسفزئی ، شعیب خان ، عمران عباسی ، ریاض علی رضا، محمد جنید اور دیگر شامل تھے انہوں نے کہا کہ فلاحی اداروں کا بغیر معاوضہ عوام کی خدمت کرنا قابل تحسین ہے کیوں کہ فلاحی ادارے ملک و قومی کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں جس مں سے ایک کچی آبادیز اینڈ گوٹھ فیڈریشن آف پاکستان ہے جو 36سالوں سے کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے کروڑوں مکینوں کو مالکانہ حقو ق اور انہیں بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کیلئے بلا امتیاز کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ شہر کراچی کی روشنیان پھر سے بحال ہورہی ہیں مگر افسوس Kالیکٹرک نے عوام کا جینا حرام کررکھا ہے بجلی کی عدم فراہمی اور طویل لوڈ شیڈنگ ظالمانہ اقدام ہے جس کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بد عنوانی وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کی راہ میں حائل ہے بدعنوانوں کے محاسبے کے لئے محب وطن قوتوں کو یکجا ہونا ہوگا انہوں نے کہا کہ ملی یکجہتی سے ہی وطن عزیز کا دفاع مستحکم اور پاکستان مضبوط ہوگا انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کو پاکستانی قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے حکومت نے کمزور کیس پیش کرکے خود کو نااہل ثابت کردیا ہے انہوں نے کہا کہ کچی آبادیاں اور گوٹھ تباہ حال، بیماریوںاور لینڈ مافیا ان کے سہولت کاروں کی آماج گاہ بنے ہوئے ہیں ان کے مکینوں کا کوئی پرسان حال نہیں آئین پاکستان کے تحت ہر شہری خصوصاً متوسط کم آمدنی والے شہریوں کوبنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی حکومتوں کی ذمیداری ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے لاکھوں مکینوں کو درپیش مسائل حکومتیں ترجیح بنیادیوں پر حل کریںانہوں نے کہا کہ سندھ قدرتی وسائل سے مالامال ہے مگر بنیادی سہولیات سے محروم اس محرومی کے خاتمے کی ذمہ داری ریاست کی ہے حکومت بجٹ میں عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے خصوصاً کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے مکینوں کو پانی ، روزگار تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے شاہانہ اورغیر ضروری اخراجات کم کرکے ترقیاتی منصوبے بنائے انہوں نے کہا کہ پاک فوج کا با وقار کردار اور جمہوریت کی آبیاری کے لئے مثبت فیصلے قابل تحسین ہیں کیونکہ وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام میں ہی قوم کی بقاء ہے حکوت مہنگائی کو کنٹرول کرکے عوام کے بنیادی مسائل حل کرے تو ملک ترقی کی طرف گامزن ہوگا انہوں نے کہا کہ لینڈ گریبرز نے سرکاری اراضیوں کو فروخت کرکے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے اور کچی آبادیوں اور گوٹھ کی آڑ میں ذاتی مفادات حاصل کرکے مظلوم مکینوں کو بد نام کیا ہے لہٰذا حکومت فوری طورپر ان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے لاکھوں مکینوں کو لینڈ گریبرز اور ان کے سہولت کاروں سے نجات دلائے۔