شیخوپورہ ،دو مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ،6شدید زخمی

پیر 22 مئی 2017 17:00

شیخوپورہ ،دو مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ،6شدید ..
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) شیخوپورہ میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ 6افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مریدکے سے لاہور جاتے ہوئے ایک تیز رفتار رکشہ شامکے بس اسٹاپ کے قریب ایک بجلی کے پول سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ایک نامعلوم شخص ہلاک ہو گیا جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے ،زخمی ہونے والوں میں 25 سالہ نوجوان حامد 36سالہ امانت علی 25سالہ سلیم 38سالہ ساجد اوربزرگ محمد شفیق شامل ہیں۔

واقع کی اطلاع ملنے پرریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ہلاک ہونے والے نامعلوم شخص کی نعش کو قبضہ میں لے لیا اور تمام زخمی افراد کو تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال میں منتقل کر دیا ۔دوسرے واقعہ میں تھانہ بھکھی کے علاقہ فیروز وٹواں میں ایک تیز رفتار ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک نامعلوم عورت ہلاک جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا بھکھی پولیس مصروفِ تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :