آرمی چیف سےامریکی سفیرکی ملاقات،خطےکی سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال

امریکی سفیرنے دہشتگردی پرقابوپانے میں پاکستان کی قربانیوں کوسراہا،امریکی سفیرکی آرمی چیف کے18مئی کےبیان’پاکستان افغانستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیگا‘کی تعریف،محفوظ،مستحکم اورترقی کرتاہواافغانستان ہی ہمارےمفادمیں ہے۔آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ اورامریکی سفیرکاعزم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 22 مئی 2017 16:39

آرمی چیف سےامریکی سفیرکی ملاقات،خطےکی سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔22مئی2017ء) : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی سفیرڈیوڈہیل نے ملاقات کی،جس میں سکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے امریکی سفیرنے ملاقات میں دہشتگردی پرقابوپانے میں پاکستان کی قربانیوں کوسراہا۔امریکی سفیرنے آرمی چیف کے 18مئی کے بیان کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے کہاتھا کہ پاکستان افغانستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دے گا۔امریکی سفیرنے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے پاکستان کاکردارقابل اہمیت ہے۔آرمی چیف اور امریکی سفیرنے افغانستا ن کومستحکم کرنے کااعادہ کرتے ہوئے اتفاق کیاکہ محفوظ ،مستحکم اور ترقی کرتاہواافغانستان ہی ہمارے مفادمیں ہے۔