اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھارتی خاتون عظمیٰ کو 24 مئی کو طلب

پیر 22 مئی 2017 16:33

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھارتی خاتون عظمیٰ کو 24 مئی کو طلب
(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2017ء):۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 24  مئی تک ملتوی کردی اور بھارتی خاتون عظمیٰ کو 24  مئی کو طلب کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق بھارتی خاتون عظمیٰ کی بیٹی کی رپورٹ آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

جسٹس محسن اخترکیانی کا کہنا ہے کہ عظمیٰ اپنےشوہر سے ملنا چاہتی ہے یا نہیں اس کا فیصلہ خود عظمیٰ ہی کرے گی ۔ عدالت نے طاہر علی کو امیگریشن فارم جمع کروانے کا حکم  دے دیا ہے ۔ جب کہ عظمیٰ کی عدالت میں پیشی کے دوران اس کو مکمل سکیورٹی مہیا کی جائیگی ۔عظمیٰ کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان سے نکاح نامہ پر گن پوائنٹ پر دستخط کروائے گئے تھے ۔ یہ نکاح نامہ اردو میں ہے جس کی ڈاکٹر عظمیٰ کو سمجھ نہیں آتی۔