عمران خا ن کی خیبر ایجنسی دھماکے کی شدید مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

پیر 22 مئی 2017 16:56

عمران خا ن کی خیبر ایجنسی دھماکے کی شدید مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبر ایجنسی میں بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ دہشت گردی کی نئی کارروائیاں باعث تشویش ہیں، داخلی و خارجی شرپسندوں کی بیخ کنی کیلئے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے، خیبر پختونخوا حکومت زخمیوں کو علاج کیلئے مکمل تعاون اور اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔