Live Updates

تین ہفتے گزرگئے عمران خان نے منی ٹریل نہیں دی ،ْدانیال عزیز

پیر 22 مئی 2017 16:56

تین ہفتے گزرگئے عمران خان نے منی ٹریل نہیں دی ،ْدانیال عزیز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) مسلم لیگ( ن )کے رہنما دانیال عزیز نے چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین ہفتے گزرگئے عمران خان نے منی ٹریل نہیں دی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ عدالت نے عمران خان سے حنیف عباسی کیس میں منی ٹریل مانگی ہوئی ہے جو انہوں نے ابھی تک جمع نہیں کرائی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مجھے عدالت آکر پتہ چلا کہ اشتہاری عمران خان بھی سپریم کورٹ پہنچا ہے۔انھوں نے کہا کہ انھوں نے کہا کہ عمران خان اپنے خلاف دائر کیس سننے کے لئے عدالت میں پیش نہیں ہوتے اور پاناما پیپر کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ باقاعدگی سے آتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے میڈیا سے کہا کہ وہ عمران خان کو سپریم کورٹ آتے اور جاتے ہوئے قوم کو ضرور دکھائیں تاکہ قوم کو پتا چلے کہ انہیں عدالت میں پیش ہونا چاہیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :