قومی اسملبی کابجٹ اجلاس کل شروع ہو گا

پیر 22 مئی 2017 16:54

قومی اسملبی کابجٹ اجلاس کل شروع ہو گا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2017ء) قومی اسملبی کابجٹ سیشن کل منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہو گا ۔ اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق کریں گے۔ اجلاس کے پہلے دن حسب روایت قومی اسمبلی کے رکن عبدالرحیم مندوخیل مرحوم کی سیاسی و قومی خدمات کے حوالے سے تعزیتی ریفرنس کے بعد اجلاس ملتوی کردیاجائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی روایت رہی ہے کہ جب بھی موجودہ رکن قومی اسمبلی میں سے کسی ایک کاانتقال ہو تا ہے تو اگر شیشن جاری ہو تو وہ ملتوی کردیاجاتاہے یا پھر اگلے سیشن کے پہلے دن ہی تقریباً ریفرنس کے بعد اجلاس ملتوی کردیاجاتاہے۔ گزشتہ دنوں پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے رکن قومی اسمبلی اور بزرگ پارلیمنٹیرین عبدالرحیم مندوخیل انتقال کر گئے تھے اسی بناء پر آج منگل کو شروع ہونے والے سیشن بھی تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی ہوگا۔