پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ بلوچستان کی محرومیوں کا ازالہ کریگی، پاک چین باہمی دوستی مضبوط معاشی تعلقات میں بدل چکی ہے، سی پیک بلوچستان اور خیبر پشتونخوا کے لیے وفاقی حکومت کاعظیم معاشی منصوبہ ہے،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بجلی وپانی کے چیئرمین سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر کی ’’اے پی پی‘‘سے گفتگو

پیر 22 مئی 2017 16:54

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ بلوچستان کی محرومیوں کا ازالہ کریگی، ..
کوئٹہ۔22مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2017ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بجلی وپانی کے چیئرمین سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ بلوچستان کی محرومیوں کا ازالہ کریگی پاک چین باہمی دوستی مضبوط معاشی تعلقات میں بدل چکی ہے سی پیک کی تکمیل سے گوادر بلوچستان بھرمیں تجارتی ،اقتصادی اور معاشری سرگرمیوں کا آغاز ہوگا،ان خیالات کااظہار انہوں نے پیر کو ’’اے پی پی‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف حالیہ دورہ چین کے موقع پر چاروں صوبوں کے وزارت اعلیٰ کو ساتھ لے جا کر قومی یکجہتی کی اعلیٰ مثال قائم کردی ہے، انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان اور چین کے بڑھتے ہوئے معاشی تعاون کا مظہر ہیں اور سی پیک کے منصوبے بلوچستان میں ترقی وخوشحالی کے ضامن ہیں ،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بجلی وپانی کے چیئرمین نے کہا کہ ون بیلٹ اینڈ ون روڈ کانفرنس سے خطے میں سی پیک کی اہمیت کو اُجاگر کرنے میں مدد ملی ہے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم محمدنواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت اور مثبت معاشی پالیسیوں میں ملک میں بیرونی سرمایہ کاروں کے دروازے کھول دیئے ہیں جبکہ سی پیک بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے لیے وفاقی حکومت کاعظیم معاشی منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے خطے میں تاریخ کا دھارا بدل جائے گا۔