پاک افغان سرحد چمن بارڈر اٹھارویں روز بھی بند،تجارت اور آمدورفت معطل، پاک افغان سرحد پر سکیورٹی فورسزکی بھاری نفری بدستور تعینات

پیر 22 مئی 2017 16:54

پاک افغان سرحد چمن بارڈر اٹھارویں روز بھی بند،تجارت اور آمدورفت معطل، ..
چمن۔22مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2017ء)پاک افغان سرحد چمن بارڈراٹھارویں روز بھی بندرہاجس سے تجارت اور آمدورفت معطل ہے ، پاک افغان سرحد پر سکیورٹی فورسز یی بھاری نفری بدستور تعینات ہے ،چمن میں سکیورٹی حکام کے مطابق پاک افغان سرحدی حدود تنازعے کے بعد پاک افغان سرحدچمن بارڈر اٹھارویں روز بھی بدستور بند ہے جس کی وجہ سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تمام تجارت بشمول نیٹو سپلائی اور پیدل آمدورفت بھی مکمل طورپر بند ہے،سرحد کے دونوں اطراف مسافروں کی بڑی تعداد موجود ہیں جبکہ پاک افغان سرحد پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہے،ضلعی انتظامیہ حکام کے مطابق زیرولائن کے قریب کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں مردم شماری کا عمل جاری ہے اور اب دونوں دیہات سے 586 گھرانوں کا ڈیٹا لیا جاچکاہے،پیر شام تک ان دیہات میں مردم شماری مکمل ہونے کا امکان ہے۔