سینیٹر سحر کامران نے عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیوکے کیس سے متعلق تحریک التواء سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی

پیر 22 مئی 2017 16:53

سینیٹر سحر کامران نے عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیوکے کیس سے متعلق ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر سحر کامران نے عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیوکے کیس سے متعلق تحریک التواء سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی ہے ۔

(جاری ہے)

تحریک التواء میں کہاگیاہے کہ کلبھوشن یادیو کو پاکستانی عدالت سے سزائے موت سنائی گئی ہے ۔ عالمی عدالت انصاف میں اس معاملے کی سماعت کا ہماری قومی سلامتی سے تعلق ہے لہٰذا اس پر ایوان میں بحث کی جانی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :