سینیٹر سحر کامران نے عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس سے متعلق توجہ دلائو نوٹس جمع کروا دیا

پیر 22 مئی 2017 16:53

سینیٹر سحر کامران نے عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس سے متعلق ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2017ء)پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر سحر کامران نے عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس سے متعلق توجہ دلائو نوٹس سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا دیا۔

(جاری ہے)

توجہ دلائو نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ انتہائی اہمیت کا معاملہ ہے اور اس کا قومی سلامتی سے تعلق ہے۔ مشیر خارجہ عالمی عدالت انصاف میں ہونے والی کارروائی بارے ایوان کو آگاہ کریں۔