کراچی، رینجرز کا سرچ آپریشن، 12افراد گرفتار، بائیومیٹرک تصدیق کے بعد رہا

پیر 22 مئی 2017 16:51

کراچی، رینجرز کا سرچ آپریشن، 12افراد گرفتار، بائیومیٹرک تصدیق کے بعد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) کراچی کے علاقے بہادر آباد میں رینجرز نے سرچ آپریشن کر کے 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تاہم بائیومیٹرک تصدیق کے بعد تمام افراد کو رہا کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بہادر آباد کے علاقے شیرپاو بستی میں رینجرز کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

کارروائی میں رینجرز کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران علاقے کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی۔ رینجرز ذرائع کے مطابق تلاشی کے نتیجے میں 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ زیر حراست افراد کی بائیومیٹرک ڈیوائز کے ذریعے تصدیق کی گئی، تاہم تصدیق کے تمام تمام افراد کو رہا کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :