کراچی ، سنگولین میں کارروائی ، سابق نائب صدر پیپلز پارٹی کراچی حبیب حسن گرفتار

پیر 22 مئی 2017 16:51

کراچی ، سنگولین میں کارروائی ، سابق نائب صدر پیپلز پارٹی کراچی حبیب ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لیاری سنگولین میں کارروائی کرتے ہوئے سابق نائب صدر پیپلز پارٹی کراچی حبیب حسن کو حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رات گئے کراچی کے علاقے لیاری سنگولین میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کراچی کے سابق نائب صدر حبیب حسن حراست میں لے لیا، حبیب حسن ڈیم ایم سی ساوتھ یوسی بارہ کے چئیرمین ہیں۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے حبیب حسن کے گینگ وار گروپوں سے روابط کی رپورٹ پر کارروائی عمل میں لائی گئی، حبیب حسن گینگ وار گروپوں سے روابط کے علاوہ سہولتکاری میں بھی ملوث ہے۔حبیب حسن کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :