مسئلہ کشمیر کا مستقل حل صرف اور صرف سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے ذریعے ہی ممکن ہے،چوہدری محمدبرجیس طاہر
بھارت مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے بین الاقوامی برادری نوٹس لے،بھارتی ہٹ دھرم اور جارحیانہ رویے سے جنوبی ایشیاء کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں ، وفاقی وزیر امور کشمیروگلگت بلتستان
پیر 22 مئی 2017 16:50
(جاری ہے)
اُنہوںنے کہاکہ کشمیریوں کے قتل عام اور غیر ریاستی ہندئووں کو مقبوضہ کشمیر میں بسانے کے باعث مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی آبادی کے تناسب میں تقریباً دس فیصد کمی آئی ہے جس کا بین الاقوامی برادری کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ باوجود اس کے کہ بھارت نے کشمیریوں کی نسل کشئی کے ذریعے ڈیموگرافی میں تبدیلی لائی ہے ،بھارت کشمیر میں رائے شماری کرانے سے خائف ہے۔اُنہوںنے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں طلوع ہونے والا ہر دن بھارت کی جانب سے ظلم و ستم کی نئی داستان سامنے لاتاہے۔ اُنہوںنے کہا کہ بھارت کے اس سے زیادہ شرم اور ندامت کا مقام اور کیا ہو سکتا ہے کہ آج کشمیری آٹھ لاکھ بھارتی فوج کی موجودگی اور پوٹا اور ٹاڈا جیسے کالے قوانین کے اطلاق کے باوجود نہتے کشمیری عوام بھارتی فوجیوںکی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقبوضہ کشمیر کی سڑکوں اور گلیوں میں سبز ہلالی پرچم لہرا رہے ہیں اور اس کا اعتراف خود بھارت کے چند حلقوں نے بھی کیا ہے کہ کشمیری نوجوان بھارتی فوج کے ڈر کے بغیر اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہاکہ پاکستان بھارت کی دھمکیوں سے ہرگز نہیں ڈرتا اور ایل اوسی پرسول آبادی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا کشمیری عوام پر عزم طریقے سے مقابلہ کر رہے ہیں ۔اُنہوںنے کہاکہ آج پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اوربھارت کو اچھی طرح علم ہے کہ اُس کی کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب دینے کی پاکستان بھرپور قابلیت رکھتا ہے ،یہی وجہ ہے کہ بھارت کبھی سرجیکل سٹرائیک جیسے جھوٹے پروپیگنڈے یا پھر کلھبوشن یادیو جیسے جاسوسوں کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں کرتا رہتا ہے۔جس میں ہمیشہ کی طرح اُس کو بھرپور ناکامی ہو گی۔ اُنہوںنے کہا کہ جنوبی ایشیاء کی سلامتی کو درپیش خطرات کو دور کرنے کے لیے بھارت کوخود کو تبدیل کرنا ہوگا اور اقوام متحدہ جیسے بین الاقوامی اداروں اور بین الاقوامی قوانین کی پابندی کرتے ہوئے ایک طرف مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانیت سوزمظالم کو بند کرنا ہوگااور دوسری جانب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں پر عمل درآمد یقینی بنانا ہو گا۔اُنہوںنے کہاکہ پاکستان کی عوام اور حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کشمیریوں کی پرُ امن تحریک آزادی کے منطقی انجام تک اُن کی سیاسی ،سفارتی واخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ام المومنین حضرت خدیجة الکبریٰ ؓ کا یوم وصال 10رمضان المبارک بمطابق 21 مارچ کو عقیدت و احترام سے منایا جائے گا
-
ویوو نے بہترین پوٹریٹ فوٹوگرافی اور دلکش ڈیزائن کا حامل V30 5G پاکستان میں متعارف کردیا
-
’مئی جون تک نئی سیاسی جماعت آجائے گی‘ شاہد خاقان عباسی کا اعلان
-
حسن اور حسین نواز کی بریت سے متعلق فیصلہ محفوظ
-
ہمارے شہداءکے قاتل افغانستان میں ہوں تو پھر کارروائی کا حق رکھتے ہیں،خواجہ آصف
-
کراچی سے فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد گرفتار
-
پاکستان میں ہونے والے حملے میں جانی نقصان پر افسوس ہے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
-
بجلی 5روپے مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.