عالمی تنظیم برائے حیاتیاتی صحت کا دیہی علاقوں سے غربت کے خاتمے میں کردار اہم ہے ، سکندر حیات بوسن

پاکستان جانوروں کی بیماریوں کے کنٹرول ،غربت کے خاتمے کیلئے عالمی تنظیم برائے جانوروں کی صحت کیساتھ اپنی شراکت کو بہت اہمیت دیتا ہے پاکستان میں جانوروں کو لاحق بیماریوں پر قابو پانے کی بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں، وفاقی وزیر برائے نیشنل سیکیورٹی کا پیرس میں تقریب سے خطاب

پیر 22 مئی 2017 16:50

عالمی تنظیم برائے حیاتیاتی صحت کا دیہی علاقوں سے غربت کے خاتمے میں ..
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ، سیکیورٹی وریسرچ سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ پاکستان جانوروں کی بیماریوں کے کنٹرول اور غربت کے خاتمے کیلئے عالمی تنظیم برائے جانوروں کی صحت کے ساتھ اپنی شراکت کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان کی اقتصادی اور معاشی ترقی میں جانوروں کی صحت اور انکی مناسب دیکھ بھال بہت اہمیت رکھتی ہے،جانوروں کو لاحق بیماریوں پر قابو پانے کی بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔

وفاقی وزیر نے یہ بات پیرس میں منعقد ہونیوالی او آئی ای کے 85 جنرل سیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں 180 ممالک کے مندوبین کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے مبصرین نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جانوروں کی صحت کیلئے عالمی تنظیم کا کردار خاص طور پر پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک میں دیہی سماجی و اقتصادی ترقی، خوراک کے تحفظ اور غربت کے خاتمے کیلئے بہت ہم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی اور معاشی ترقی میں جانوروں کی صحت اور انکی مناسب دیکھ بھال بہت اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 80 لاکھ سے زیادہ خاندانوں کی آمدنی کا دارومدار جانوروں سے متعلق کاروبار سے ہے۔ انہوں نے پاکستان میں حیاتیات کو درپیش خطرناک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جانوروں کو لاحق بیماریوں پر قابو پانے کی بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے او آئی ای کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اوآئی ای ترقی پذیر ملکوں میں جانوروں کو درپیش صحت کے مسائل سے نمٹنے کیلئے بیش قیمت مدد فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کامیابی سے Rinderpest کی بیماری پر 2007 میں قابو پالیا تھا جبکہ ملک سے برڈ فلو کا خاتمہ 2008 میں کر دیا تھا۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان قومی پروگرام پر عمل درآمد کررہا ہے جس کے تحت جانوروں میں کھروں اور منہ کی بیماریو ں سے نجات دلانے میں مدد ملے گی۔

وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی کہ عالمی ادارہ براوے صحت حیاتیات، ترقی پذیر ملکوں میں رہنما اصول مرتب کریگا تاکہ جانوروں کو درپیش بیماریوں سے سائنسی بنیادوں پر قابو پانے میں مدد مل سکے۔ بین الاقوامی ادارہ برائے صحت حیاتیات کے چار روزہ اجلاس کے موقع پر دنیا بھر سے آئے ہوئے مندوبین ادارہ کے اجلاس کے ذریعے سے مختلف ملکوں میں جانوروں کی صحت کے بارے میں معیار کو بہتر کریں گے تاکہ جانور وں کے سلسلے میں بیماریوں پر قابو پانے کے طریقوں کو بہتر بنیا جاسکے اور جانوروں کی بین الاقوامی تجارت کو محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ ان کی صحت کے معیار کو بھی بہتر بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :