Live Updates

عدالت نے جے آئی ٹی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ،کچھ لوگوں کا مقصد اداروں اور عہدوں پر کیچڑ اچھالنا ہے،مریم اورنگزیب

عمران خان کو کیا پتہ کہ عزت کیا چیز ہوتی ہے، وزیراعظم اپنی تین نسلوں کا جواب دے رہے ہیں، تحریک انصاف کا مقصد اداروں کے درمیان تصادم کرانا ہے ،عمران خان کرسیوں سے خطاب کر کے کس کو بے وقوف بنا رہے ہیں ، وزیر مملکت اطلاعات کی میڈیا سے گفتگو

پیر 22 مئی 2017 16:50

عدالت نے جے آئی ٹی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ،کچھ لوگوں کا مقصد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالت نے جے آئی ٹی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ،کچھ لوگوں کا مقصد اداروں اور عہدوں پر کیچڑ اچھالنا ہے،عمران خان کو کیا پتہ کہ عزت کیا چیز ہوتی ہے، وزیراعظم اپنی تین نسلوں کا جواب دے رہے ہیں، تحریک انصاف کا مقصد اداروں کے درمیان تصادم کرانا ہے ،عمران خان کرسیوں سے خطاب کر کے کس کو بے وقوف بنا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالت نے جے آئی ٹی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جے آئی ٹی سے تمام ادارے اور وزیراعظم کا خاندا ن تعاون کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کا مقصد اداروں اور عہدوں پر کیچڑ اچھالنا ہے،عمران خان کو کیا پتہ کہ عزت کیا چیز ہوتی ہے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اپنی تین نسلوں کا جواب دے رہے ہیں،عمران خان نے جس طرح اداروں کی پگڑیاں اچھالیں پوری قوم نے دیکھا ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی پارٹی دشمن کی زبان بولتی ہے، ڈان لیکس میں تحریک انصاف نے آئینی اداروں کے خلاف مہم چلائی، عمران کا مقصد جھوٹ اور الزام پر مبنی سیاست اور پاکستان کی ترقی کو روکنا ہے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا مقصد اداروں کے درمیان تصادم کرانا ہے اگر انہوں نے سیاست کرنی ہے تو کارکردگی کی بنیاد پر سیاست کریں ، انہوں نے کہا کہ عمران کو ملکی ترقی ، سی پیک اور نوجوانوں کے مستقبل سے کوئی غرض نہیں ہے، مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب عمران خان کے حساب کی بات آتی ہے تو 3سال سے پیچھے نہیں جاتے اب چیئرمین پی ٹی آئی سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے بھاگ رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کے نمائندے صرف جھوٹ بولتے ہیں ،عوام ان کو نہیں سنتے، انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کرسیوں سے خطاب کر کے کس کو بے وقوف بنا رہے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات