حکومت عوام کی خدمت کیلئے دن رات مصروف عمل ہے، رانا نوید

پیر 22 مئی 2017 16:48

حکومت عوام کی خدمت کیلئے دن رات مصروف عمل ہے، رانا نوید
خانپور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2017ء) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے سینئر نائب صدر رانا نوید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی خدمت کیلئے دن رات مصروف عمل ہے، دھر نا دینے والوں نے خیبر پختونخوا کی عوام کو محرومیوں کے سواکچھ نہیں دیا ،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نوازشریف کی قیادت میںملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے،2018 ء کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کلین سویپ کر ے گی، انہوں نے کہا کہ ضلع کے مختلف علاقوں میں فراہمی سوئی گیس کے متعدد منصوبے جاری ہیں،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کی محرومیوں کے خاتمہ کا تہیہ کر رکھا ہے جبکہ پی ٹی آ ئی کے پی کے میںعوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ملک سے بجلی بحران کے خاتمہ کیلئے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے جس کی وجہ سے جلد لوڈ شیڈنگ پر قابو پا لیا جائے گا۔