Live Updates

سرپم کورٹ میں ایک بزرگ خاتون نے عمران خان کا راستہ روک لیا، امداد کی اپیل کردی

پیر 22 مئی 2017 15:49

سرپم کورٹ میں ایک بزرگ خاتون نے عمران خان  کا راستہ روک لیا، امداد کی ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2017ء) :۔ سپریم کورٹ میں ایک بزرگ خاتون زربانو نے عمران خان کا راستہ روک لیا اور عمران خان کے سامنے اپنا کیس رکھ کے امداد کی اپیل کردی ۔ ذرائع کے مطابق خاتون نے عمران خان کو کہا کہ میرا کیس کوئی نہیں لڑ رہا ، میری بیٹی اغواء ہوگئی ہے میری کوئی بات نہیں سن رہا ہے۔ اس بزرگ خاتون کی استدعا سننے کے بعد عمران خان نے تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری کو کیس سننے کی ہدایات جاری کردیں ۔

اس خاتون کا تعلق بلوچستان سے تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے عمران خان سے اپیل کی میرا کیس نہیں لگ رہا آپ لگوا دیں ۔ سپریم کے وکلاء کا کہنا تھا کہ یہ خاتون کافی عرصے سے یہاں آرہی ہیں لیکن ان کا کیس دائر  نہیں ہورہا ۔ اس خاتون کا کہنا تھا کہ وہ چھ سال سے سپریم کورٹ آرہی ہیں لیکن ان کا کیس کوئی نہیں سن رہا ۔ عمران خان نے اپنی پارٹی کے وکیل کو یہ کیس سننے کا حکم دیا اور کہا کہ اس کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کےلئے درخواست دے ۔ عمران خان جب اس خاتون کی بات سننے کے بعد آگے چلے گئے تواس خاتون نے پھر سے کہا کہ آپ میری بات توجہ سے نہیں سن رہے میں آپ کی ماں کی جگہ ہوں ۔ عمران خان نے انہیں تسلی دیتے ہوئے کہا کہ میں نے آپ کی بات سن لی ہے اور اس پر عمل ہوگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :