خیبر پختونخواحکومت اور ایف ڈبلیواو کے مابین11 ارب ڈالر کے منصوبوں پر دستخط ہوگئے

پیر 22 مئی 2017 16:43

خیبر پختونخواحکومت اور ایف ڈبلیواو کے مابین11 ارب ڈالر کے منصوبوں پر ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) خیبر پختونخوا حکومت اور ایف ڈبلیو او کے مابین متعدد منصوبوں کے مفاہمتی ہاداشت پر دستخط ہوگئے۔منعقدہ تقریب میں وزیراعلی پرویزخٹک ،صوبائی وزراء اورایف ڈبلیو او کے اعلی حکام موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی پرویزخٹک نے یاداشت پر دستخط کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایف ڈبلیو او کے ساتھ ہونے والے معاہدہ ہونے والے منصوبوں کی لاگت گیارہ ارب ڈالر ہے، معاہدے میں آئل ریفائنری،سیمنٹ فیکٹری اور بجلی کے پیداوار اور ہاوسنگ منصوبے شامل ہیں ۔

بجلی کے تین منصوبے چترال میں شروع ہونگے جن سے پانچ سو چھ میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی،انہوںنے کہا کہ ماڈل ٹاون اور نوشہرہ ٹاون بھی ہاوسنگ سکیم میں شامل ہیں،،کرک میں آئل ریفائنری کا قیام عمل میں لایا جائے گا،منصوبیکے تحت ہری پور میں سیمنٹ فیکٹری قائم کی جائے گی،سوات ایکسپریس موٹر وے پر کا اچھے انداز میں کام جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :