لاہور ایئر پورٹ سے دو مشکوک برقعہ پوش خواتین گرفتار

پیر 22 مئی 2017 16:38

لاہور ایئر پورٹ سے دو مشکوک برقعہ پوش خواتین گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) لاہور ایئر پورٹ سے دو مشکوک برقعہ پوش خواتین کو گرفتار کر لیا گیا جن سے تفتیش شروع کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں نے علامہ اقبال انٹرنیشنل پورٹ کی انتظار گاہ سے دو مشکوک برقعہ پوش خواتین کو حراست میں لیا ہے۔اے ایس ایف ترجمان کے مطابق دونوں خواتین گزشتہ 3روز سے ہوائی اڈے پر دیکھی جا رہی تھیں جس کی وجہ سے انہیں حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :