سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن حکام کا کسٹمرسروسز سینٹر میں ایجنٹ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

ایڈمن کو کارروائی کے لئے مراسلہ ارسال کر دیا گیا،سینٹر کے داخلی راستے پر سکیورٹی گارڈز کی تعدادبڑھا دی گئی‘ ذرائع

پیر 22 مئی 2017 16:38

سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن حکام کا کسٹمرسروسز سینٹر میں ایجنٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن حکام نے کسٹمرسروسز سینٹر میں ایجنٹ مافیا کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈمن کو کارروائی کے لئے مراسلہ ارسال کر دیا ،سینٹر کے داخلی راستے پر سکیورٹی گارڈز کی تعدادبڑھا دی گئی۔ ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کسٹمر سروسز سینٹر میں ایجنٹ مافیا کے معاملہ پر نوٹس لیتے ہوئے ایس این جی پی ایل حکام نے ایجنٹ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انچارج کسٹمر سروسز سینٹر نے شعبہ ایڈمن کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ کسٹمر سروسز سینٹر میں مافیا کمپنی کا امیج خراب کر رہا ہے، جس کی وجہ سے ایجنٹ مافیا کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ایجنٹ مافیا پر قابو پانے کے لئے سوئی ناردرن حکام نے کسٹمر سروسز سینٹر کے داخلی راستے پر سکیورٹی بڑھا دی ہے، ایک کی بجائے چار سکیورٹی گارڈز کو ڈیوٹی پر مامور کر دیا گیا ہے، داخلی راستے پر کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو کھڑے ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

متعلقہ عنوان :